اعجاز چودھری کی خالی نشست پرسینیٹ انتخاب ملتوی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ )اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیاجس کاالیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجازچودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب پنجاب اسمبلی میں غیرمکمل الیکٹورل کالج کی بنیاد پر ملتوی کیاگیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی نے غیرمکمل الیکٹورل کالج کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:5اگست کومینارپاکستان پرجلسہ،ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پراعتراض لگادیا
واضح رہے کہ اعجازچودھری کی نااہلی کے باعث خالی نشست پر الیکشن 21 اگست کو ہونا تھا۔