الیکشن کمیشن فریق بن چکا ،سازشیں ناکام ہوں گی:اسد عمر 

Aug 01, 2022 | 12:33:PM
الیکشن کمیشن فریق بن چکا ،سازشیں ناکام ہوں گی:اسد عمر 
کیپشن: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا کہ مرضی کے استعفے منظور کرنا غیرقانونی عمل ہے یہ غیر قانونی کام پہلی بار نہیں کیا گیا،استعفے اس لئے دیئے گئے کہ قوم کے سامنے کھل کر سازش آجائے۔

 سابق وفاقی وزیر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان ایک خوددار لیڈر ہیں وہ اس سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے، عمران خان نے قوم کو موبلائز کیا جس کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پاکستانی عوام نے سازش کو ناکام کیا اور اب بھی ساری سازشیں ناکام ہوں گی، ان پر ریفرنس فائل کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن ایک فریق بن چکا ہے، اب غیر جانبدار نہیں بلکہ ایک پارٹی ہے،عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں اس کا سمبل ظاہر کریں، جلد فیصلہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر