پا کستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔۔تیزبارش کے باعث تیسرے ٹی ٹو نٹی میچ سے متعلق بڑی خبر آگئی

Aug 01, 2021 | 22:12:PM
پا کستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔۔تیزبارش کے باعث تیسرے ٹی ٹو نٹی میچ سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گیانا میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز شروع کی تو دوسرے اوور کی دوسری گیند کے بعدبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تیزبارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور پچ کو ڈھانپ دیاگیا۔ ویسٹ انڈیز نے 1.2 اوورزمیں بغیرنقصان کے 15 رنزبنائے ہیں اور آندرے رسل 14 اورکرس گیل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو فائنل الیون میں شامل کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: سو شل میڈیا سٹا ر کی شادی کی تیاریاں۔۔سسرال سے آئے فرنیچر کی تصویر شیئر کردی