سو شل میڈیا سٹا ر  کی شادی کی تیاریاں۔۔سسرال سے آئے فرنیچر کی تصویر شیئر کردی

Aug 01, 2021 | 19:15:PM
 سو شل میڈیا سٹا ر  کی شادی کی تیاریاں۔۔سسرال سے آئے فرنیچر کی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پا کستان کے معروف سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان کی شادی کی تیاریاں زورو شو ر سے جا ری ہیں۔ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر سسرال سے آئے ہوئے جہیز کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ  "آخر کار سسرال سے فرنیچر آگیا، دوستو میں تیار ہوں۔

تفصیلا ت کے مطابق  نا صر خا ن جا ن  نے  شا دی ہال کی بھی تصویر شیئر کی  اور فالورز کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف مہنگے تحائف ہی قبول کریں گے۔

ناصر خان جان واقعی شادی کر نے  جا رہے ہیں یا ان کی طرف سے یہ مذاق کیا گیا ہے یہ تو جلد واضح ہوجائے گا تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کے سسرال سے جہیز لینے کے فیصلے پر نالاں ہیں۔ ان کے فالورز کا کہنا ہے کہ انہیں جہیز نہ لے کر مثال قائم کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹرز آج گھروں کے باہر سو رہے ہیں؟وجہ کیا بنی ؟اہم انکشاف