پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری

Apr 01, 2026 | 11:38:AM
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)دنیا میں جاری فیول کرائسزکے باعث پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام بین الاقوامی ائیرلائنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔
تمام بین الاقوامی ایئرلائنزکوجاری ہدایات میں کہاگیاہے کہ جیٹ اے ون فیول سپلائی چین میں خلل کے باعث تمام ائیرلائینز احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،وہ بیرون ملک سے اڑان  بھرتے وقت زیادہ سے زیادہ فیول ساتھ لیکر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر اسکیم؛ سستے گھروں کا خواب تاخیر کا شکارہوگیا
ہدایات میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ائیرپورٹ پر فیول کی اپ لفٹ کو کم سے کم کیا جائے،ہدایات پر 15اپریل 2026 تک سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔