دوتہائی امریکی ایران جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں: سروے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )دو تہائی امریکی ایران جنگ فوری ختم کرنے کے حق میں سامنے آگئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (IPSOS POLL) کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔
سروے سے معلوم ہوا کہ دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کےحصول کےبغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔
سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اولے اور ژالہ باری محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم اپنے مقاصد بھی حاصل کر چکے ہیں۔