ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Apr 01, 2026 | 10:21:AM
ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز )آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج رات سے تین اپریل کے دوران بارش متوقع ہے اور چند علاقوں میں 50 ملی میٹر یا زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں بادل کھل کربرسے اور نشترٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت  سے متعلق اہم خبر
 اس کے علاوہ گلبرگ ،جیل روڈ ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں اولے بھی پڑے جب کہ موسلادھاربار ش ، آندھی اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہوگیا مگر بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

لیسکو ریجن میں170سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے،کوٹ رادھا کشن میں دیوار یں گرنے سے 2بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل سیری کے مقام سے بند کردی گئی۔