سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 4000 پوائنٹس بڑھ گیا

Apr 01, 2026 | 10:01:AM
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 4000 پوائنٹس بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 52 ہزار 886 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،انٹر بینک میں ڈالر 279.15 روپے پر برقرار  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیزل سے بجلی پیدا نہ کر نےکا فیصلہ ،ملک میں کتنے گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔