بارات کی آمد پر گھر کی بالکونی میں رقص کرتی دلہن کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل

Apr 01, 2023 | 22:37:PM
بارات کی آمد پر گھر کی بالکونی میں رقص کرتی دلہن کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: دلہن گھر کی بالکونی سے دلہا کو دیکھ رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی بارات کی آمد  پر گھر کی بالکونی میں رقص کرنے والی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی شادی پرآپ نے دلہنوں کو شرماتے ، ہچکچاتے اور گھبراہٹ کا شکار ہوتی تو  ضرور دیکھی ہوگی، لیکن اپنی شادی پر دولہے کو ایک نظر دیکھنے پر رقص کرتی دلہن کبھی نہیں دیکھی ہو گی، ایسی ہی ایک دولہن جس کا نام شویتا نوتیال ہے  ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیومیں آپ دولہن کو بارات آتے اور دولہے کی پہلی نظر پڑتے ڈانس کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ دلہن ایک کثیر منزلہ عمارت میں واقع اپنے گھر کی بالکونی میں آتی ہے اور اپنے پاس کھڑے لوگوں سے اپنے دولہا کا نام لیتے ہوئے پوچھتی ہے کہ" آکاش کہا ں ہے؟" جیسے ہی اسے نیچے بارات میں آکاش نظر آتا ہے وہ اس کے عرف نام "چینو" سے اسے پکارتی ہے اور پھر اپنے ساتھ کھڑے دو لڑکوں سے کہتی ہے کہ وہ چینو کو زور سے پکاریں۔

لڑکوں کے پکارنے پر جب چینو اوپر دیکھتا ہے تو دلہن اسے ہوائی بوسہ دیتی ہے اور پس منظر میں چلنے والے میوزک پر رقص کرنے لگتی ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 80لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین دلہن کے بے ساختگی اور دولہا کے متعلق والہانہ پن کی تعریف کر رہے ہیں۔