آمدن سے زائد اثاثے  کیس، رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع

Apr 01, 2021 | 14:45:PM
مسلم لیگ ن کے رہنما
کیپشن: رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ رانا ثناءاللہ کے وکلا نے درخواست پر دلائل مکمل کر لئے۔ نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ 5 مارچ 2020 سے یہ درخواست زیر التواء ہے، نیب نے ایک بار بھی کیس ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی۔ ملزم رانا ثناءاللہ نے کئی بار اس کیس میں التواء مانگا ہے، نیب نے کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کیں۔ نیب پراسکیوٹر نے سماعت کو آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سماعت کے موقع پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ پیر کے روز نیب کے وکیل ہر صورت دلائل مکمل کریں، کیس سن کر فیصلہ کر دیں گے۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کر دی۔ پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں اختلافات نہیں۔ پی ڈی ایم اپنی جگہ کھڑی ہے ، حکمرانوں سے جان چھڑانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ حکومت سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اگر اپنے عزیزوں سے ملنے بیرون ملک جانا ہوا تو ضرور جائیں گی۔ 
 یہ بھی پڑھیں: قرض کی دلدل میں پھنسے2 بچیوں کے باپ کی خودکشی