کورونا خطرات۔۔ مارکیٹیں، کاروباری مراکز  مختلف ایام میں بند کرنیکا فیصلہ

Apr 01, 2021 | 11:47:AM
کورونا
کیپشن: اسلام آباد کاروباری مراکز بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز، مارکیٹس ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو جی 9، جی 13، ستارہ مارکیٹ، جی 15، جی 10، فرنیچر مارکیٹ بند رہیں گی۔ گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹاؤن، جی 11، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں بھی تمام مارکیٹس جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، ایما زون مال بند رہیں گے۔ جبکہ ہفتے اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف 10، میلوڈی مارکیٹ، ای 11، ایف 8، آئی 8، ایف 11، ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا منہ زور.مزید98افراد جاں بحق۔ 4974 نئے مریض