89 سالہ بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندرا ہسپتال منتقل، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Oct 31, 2025 | 22:35:PM
89 سالہ بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندرا ہسپتال منتقل، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے  لیجنڈری اداکار دھرمیندر ا کو ہسپتال منتقل کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق 89 سالہ دھرمیندر ا کو  جمعہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

دھرمیندر ا کے  ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے لاکھوں مداح پریشان ہوگئے اور اداکار کی خیریت کے لیے دعا کرنے لگے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔دھرمیندرا ٹھیک ہیں، ان  کو روٹین چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 89 سالہ اداکار کو اس ہفتے کے آغاز میں بھی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے معمول کے مطابق چند طبی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر ا کے بیٹے سنی دیول یا بوبی دیول کی جانب سے فی الحال والد کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کو عدالتی فیصلے سے قبل بڑی کامیابی مل گئی

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: