خبردار ۔۔حکومت پنجاب کا فتنہ فساد پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) پنجاب میں فتنہ فساد پھیلانے والے خبردار ہو جائیں حکومت نے پنجاب کے لئے امن کا ڈیجیٹل حصار تیار کر لیا۔پنجاب میں ہر قسم کی نفرت ، شر اور اشتعال انگیزی کا مائیک ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے،،پنجاب میں کسی کاروبار،کسی جماعت یا کسی فرد واحد کو کسی کام کے لئے بھی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی معاونت کرنے والے عناصر پنجاب حکومت کے سخت شکنجے میں آ جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا،جس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی،غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب حکومت کا لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈونس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کر لیا،پنجاب حکومت نے پھر سے واضع کر دیا کہ صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کے لئے لاوڈ سپیکر پر کسی قسم کی پابندی نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب بھر کے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کے وظائف کے لئے جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،حکومتِ پنجاب، آئمہ کرام کے احترام اور سہولت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،پنجاب حکومت کا صوبے بھر کی مساجد کی تزین و آرائش و بحالی کا بڑا فیصلہ بھی کیا ہے،پنجاب کی مساجد میں تمام مسنگ فسیلٹیز مہیا کی جاہیں گی،پنجاب میں مساجد کی اطراف والے راستوں کو کلئیر کیا جائے،نکاسی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت کے فیصلے کےمطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ہوگا-پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا،پنجاب میں لاوڈ سپیکر سے نفرت یا اشتعال انگیزی پھیلانے والے اب قانون کے کٹہرے میں ہوں گے،سوائے فتنہ پرستوں اور انتہا پسند سوچ والے عناصر کے پنجاب میں کسی مذہبی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ،پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی،پنجاب میں مذہب کا نام لے کر نفرت پھیلانے والوں کے لیے قانون کی رسی تنگ کر دی گئی،پنجاب میں 65 ہزار آئمہ کرام کے وظائف کے لئے صوبے بھر کی مساجد کی ڈیجیٹل میپنگ شروع،آئمہ کرام کی وظائف کا اندراج شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبۂ تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا۔پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،پنجاب حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری یا معاونت پر کڑی سزا کا اعلان کیا گیا،سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کی نگرانی کے لیے اسپیشل یونٹس فعال کر دیے گئے،حکومت پنجاب کا کہنا ہےکہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے، اسے انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا-
یہ بھی پڑھیں:شعیب خان اب لمبے لمبے چھکے لگائیں گے، بہترین پرفارمنس پر سلیکٹ کرلیا گیا