صفائی کےنظام کومزیدموثر بنا نےکاعزم،ستھرا پنجاب اتھارٹی کےڈرافٹ کی منظوری دی گئی

Oct 31, 2025 | 18:48:PM
صفائی کےنظام کومزیدموثر بنا نےکاعزم،ستھرا پنجاب اتھارٹی کےڈرافٹ کی منظوری دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) صوبے میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنا نے کیلئےصوبائی کابینہ نےستھرا پنجاب اتھارٹی کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 10 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل کر کے 41ستھرا پنجاب ایجنیسیز تشکیل دی جائیں گی،ستھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصلے وزیر اعلی پنجاب جبکہ ایجنسی کے فیصلے ڈپٹی کمشنرز کریں گے 
محکملہ بلدیات پنجاب نے صوبائی کابینہ میں تجاویز پیش کیں،پنجاب کابینہ نے مرکزی ستھرا پنجاب اتھارٹی اور اضلاع میں ایجنسیزبنانے کی منظوری دے دی ۔
پنجاب کی 10  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اتھارٹی کے ماتحت ہونگی،ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارامد استعمال میں لانا ہے،ویسٹ ٹو انرجی ،رورل سینیٹیشن اور ماحول دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ لیول پر ستھرا پنجاب ایجنسی ڈی سی کی زمہ داری ہو گی،سالڈ ویسٹ کمنیز کی ایچ ار ،پراپرٹیز ،فنڈز ،پینشن ،مشینری اور کنٹریکٹ کے فیصلے ڈی سی کی زمہ داری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : اوگرا نے عوام کو مزید ریلیف دیدیا،ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان