نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد، وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں:وزیر اعظم
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر اور غیور عوام نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،خیبر پختونخوا اور چترال کی حب الوطنی مثالی ہے۔
چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔نئے وزیر اعلیٰ کے پی کو مبارکباد اور وفاق کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،امید ہے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہماری پیشکش کا مثبت جواب دیں گے، 4 دن کی جنگ میں بھارت کو بدترین شکست دی ۔