سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Oct 31, 2025 | 15:06:PM
سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ زین قریشی یا تو تعویذ دھاگہ کریں یا پھر مکمل سیاست کریں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سیائنسدانوں کا حیران کن کارنامہ ،اب ائیر کنڈیشنر  کی ضرورت نہیں رہے گی

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شریک ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ اگر وہ درباروں میں مصروف ہیں تو بہتر ہے سیاست چھوڑ کر تعویز دھاگا کا کام کر لیں۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔