پرمٹ معطل، ڈی جی خان میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، آٹے کے بحران کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر بھٹی)ڈی جی خان میں فلور ملز کے پرمٹ معطلی پر ضلع بھر میں مکمل ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرمٹ بحال کرے ۔
سابق نائب چیئرمین نے کہا کہ پیر تک پرمٹ بحال نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ ڈیویژن تک بڑھائیں گے۔
خلیل الرحمان لغاری نے کہا کہ صرف ڈیرہ غازی خان کے پرمٹ معطل کرنا نہ انصافی ہے۔
دوسری طرف ڈی جی خان میں فلور ملز کی بندش سے آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مقامی دانے دار چینی کی مارکیٹ آمد، شہری سرکاری ریٹ پر خریدنے سے محروم