نئے گیس کنکشن کیلئے 4 لاکھ درخواستیں ، سٹاف کم پڑ گیا

Oct 31, 2025 | 12:01:PM
 نئے گیس کنکشن کیلئے 4 لاکھ درخواستیں ، سٹاف کم پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گیس کنکشن کھلتے ہی چند روز میں 4 لاکھ درخواستوں موصول ہوگئیں۔

ذرائع سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق مختلف ریجنز میں سروے کے لیے سٹاف کم پڑ گیا، اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں کنکشن فراہمی میں وقت لگے گا۔

حکام نے بتایا کہ نئے کنکشن کب لگیں گے ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا، پہلے مرحلے میں درخواستوں پر صرف سروے ہوں گے۔

حکام کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل ہو گا، سسٹم مکمل کمپیوٹرائزڈ ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ جون 2026ء تک کتنے کنکشن دینے ہیں، ابھی یہ طے نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:امریکہ سے سیکڑوں بھارتی ملک بدر