پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹونٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔
مزید پڑھیں:فش بوٹی تکہ بنانے کی آسان ترکیب