پیٹ کی چربی کم کرنیوالا پانی متعارف

Oct 31, 2025 | 09:30:AM
پیٹ کی چربی کم کرنیوالا پانی متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جاپانی مشروبات بنانے والی کمپنی سنٹوری نے حال ہی میں ایک ایسا  فینکشنل واٹر متعارف کرایا ہے جو مبینہ طور پر پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 سنٹوری کا   پانی  بظاہر عام منرل واٹر جیسا دکھائی دیتا ہے، لیکن اسے جاپان میں باضابطہ طور پر فنکشنل فوڈ  کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔

 یعنی ایسی غذائی مصنوعات جو قانونی طور پر صحت کے فوائد کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔

یہ پانی خاص طور پر دفتر میں کام کرنے والے افراد اور غیر متوازن طرزِ زندگی رکھنے والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جسم کی چربی، خاص طور پر پیٹ کی اندرونی چربی سے پریشان رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:فش بوٹی تکہ بنانے کی آسان ترکیب

سنٹوری کے مطابق، اس پانی میں  ایچ ایم پی اے  شامل ہے ،  جو کہ خمیر شدہ چاول کی بھوسی سے حاصل ہونے والا ایک چھوٹا سالماتی مرکب ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کے فراہم کردہ کلینیکل ٹرائل ڈیٹا کے مطابقHMPA کے مسلسل استعمال سے زیادہ BMI رکھنے والے افراد میں پیٹ کی چربی کی تقسیم میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

سپیشل واٹر تقریباً عام پینے کے پانی جیسا ہی ہے ، بے رنگ، شفاف، تقریباً بے ذائقہ، زیرو کیلوری، شکر سے پاک اور کیفین فری۔

600 ملی لیٹر کی ایک بوتل کی قیمت 150 ین (تقریباً 1 امریکی ڈالر) ہے۔