کرکٹ :پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے ہونگی

Oct 31, 2025 | 09:13:AM
کرکٹ :پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے ہونگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیو) شائقین کرکٹ کیلئے بڑی  خوشخبری  آگئی، پاک بھارت ٹیمیں ایک بارپھر مد مقابل ہونگی۔

 بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق  ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔

ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے  23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائےگا۔

رپورٹ کے مطابق   ایمرجنگ ایشیا کپ  میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔

ایونٹ میں   پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسڑیلیوی ٹیم کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی،فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی  طورپر 15 میچز ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ  ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔