چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشتگرد ہیں: خواجہ آصف

Oct 31, 2025 | 08:56:AM
چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشتگرد ہیں: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس دعوے کو  مضحکہ خیز اور غیر منطقی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین پر دراصل پاکستانی پناہ گزین ہیں جو  اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں میں انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہو کر جا رہے ہیں اور  وہ بھی سڑکوں یا گاڑیوں کے ذریعے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی یہ تاویل دراصل ان کی نیت کے فتور  اور خلوص سے عاری رویے کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا  میں طاقت کا استعمال ،فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیردفاع نے طالبان رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر طالبان نے اپنی لگام دہلی کے حوالے کردی ہے تو پھر مشکل ہے، افغانستان کے کافی اندر جاکر بھی جواب دینا پڑا تو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے خلوص سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان امن اور سکون سے رہیں لیکن کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔

خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔