سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

Oct 31, 2025 | 08:16:AM
سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ 

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے  عمرہ ویزہ ملنےکے ایک ماہ کے اندر  سفر  لازمی قرار دیا ہے، وزارت کے مطابق  ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر  سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزاخود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

 نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد  سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے  تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائےعمرہ کے مشیر احمد با جیفر کے مطابق نئے ضوابط آئندہ ہفتےسے نافذ ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔