غیر قانونی کے آڑ میں قانونی افغانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان

Oct 31, 2023 | 18:23:PM
غیر قانونی کے آڑ میں قانونی افغانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے افغان حکومت سے مذاکرات کئے جائیں۔ 

 افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن پر مولانا فضل الرحمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے، غیر قانونی کے آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے۔مقامی انتظامیہ اور با اثر لوگوں کی جانب سے قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے،  ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئر مین پی ٹی آئی کی پولیس آفسر کیساتھ تصویر سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،  دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔