مل بیٹھیں، الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم: شیخ رشید

Oct 31, 2022 | 11:29:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ راناثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کر لیا ہے، مل بیٹھیں، الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم
کیپشن: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ راناثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کر لیا ہے، مل بیٹھیں، الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رضاشاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا، آپ کس باغ کی مولی ہیں، لال حویلی ذاتی ملکیت ہے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، جس کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ چیرمین حبیب الرحمان گیلانی ایف آئی اے اور پنجاب اینٹی کرپشن کو آصف خان کی اربوں روپے کرپشن کےثبوت کےساتھ درخواست بھیج رہا ہوں، 4 نومبر لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔