آریان کی رہائی ۔۔حرا مانی نے بھی بڑی بات کہہ ڈالی

Oct 31, 2021 | 12:51:PM
حرا مانی ، شاہ رخ خان، آریان خان،ممبئی ،کروز شِپ، منشیات کیس
کیپشن: پاکستانی اداکارہ حرا مانی  اور آریان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے تالیاں بجا دیں۔

 اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آریان خان کیلئے سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں کہا کہ ’’زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ۔‘‘حرا مانی نے مزید کہا کہ ’’بھئی ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔‘‘

خیال رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی اداکار رنبیر کپور کا نیا روپ۔۔ مداح حیران۔ْ۔ ویڈیو وائرل