بھارتی اداکار رنبیر کپور کا نیا روپ۔۔ مداح حیران۔ْ۔ ویڈیو وائرل

Oct 31, 2021 | 11:56:AM
 اداکار ،رنبیر کپور ،سوشل میڈیا، خاتون ، روپ
کیپشن:  بھارتی اداکار  رنبیر کپور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری  میں اپنی اداکاری اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور اداکار رنبیر کپور کی نیا روپ اختیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداح حیران ہو گئے۔

 اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا کم ہی استعمال کرتے ہیں تاہم ان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے نام سے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں اور ان پر وہ اداکار سے متعلق معلومات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں،رنبیر کپور کو کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سینما گھروں کی بندش کے بعد سے بڑی سکرین پر نہیں دیکھا گیا اور مداح اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اداکار کو ٹیلی ویژن کمرشلز میں اکثر دیکھا جاتا ہے۔

 حال ہی میں رنیبر کپور کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خاتون کا روپ اختیار کرنے کے لئے میک اپ کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں رنبیر کپور کرسی پر بیٹھے ہیں اور کچھ آرٹسٹ انہیں میک اپ کر رہے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ پریتی شل سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور ٹی وی سی کے لئے خاتون کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیںعالیہ بھٹ  کی شادی ۔۔ رنبیر کپور کی سنجے دت  سے ملاقاتیں۔۔اہم خبر جانیے