عالیہ بھٹ  کی شادی ۔۔ رنبیر کپور کی سنجے دت  سے ملاقاتیں۔۔اہم خبر جانیے

Oct 28, 2021 | 10:52:AM
بھارتی میڈیا ،سوشل میڈیا،عالیہ بھٹ ,نبیر کپور ،سنجے دت
کیپشن: بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ ,نبیر کپور اورسنجے دت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رواں سال دسمبر میں شادی  کرنےسے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ تاہم رشی کپور نے  اپنے بیٹےرنبیر کپور کوسنجے دت سے نہ ملنے کی وارننگ دی تھی جس کی وجہ سےعالیہ بھٹ اور رنبیر کپور  کی منگنی  کافی دیر لٹکی رہی۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس  اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال کے دسمبر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال ہونا طے پائی تھی مگر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالیہ اور رنبیر کی شادی گزشتہ سال نہیں ہو سکی تھی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کا مہینہ طے کر چکے ہیں، اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے لئے اٹلی کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں اِن کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست بھی شرکت کریں گے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بہاماسترا‘ کی شوٹنگ کے بعد رنبیر کپور کو اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنا تھا جبکہ اب اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں آگے بڑھا کر سال 2022، جنوری میں کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز تنازعہ۔۔ڈیوڈ گاور نےکس کو  قصوروار قرار دیا۔۔۔ویڈیو دیکھیں
  خیال رہے کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے سنجے دت کو رنبیر سے دور رہنے کی تنبیہ کرتھی،بھارتی اخبار  کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورنے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد رشی کپور نہیں چاہتے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ وقت گزاریں ۔ انہوں نے بتایا کہ والد رشی کپور نے ایک مرتبہ سنجے دت کو فون کیا اور انہیں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’میرے بیٹے کو خراب نہ کرو، میں نہیں چاہتا کہ وہ آپ کی طرح بنے ۔‘ رنبیر کپور نے بتایا کہ سنجے دت نے ہمیشہ انہیں اپنا چھوٹا بھائی سمجھا اور انہیں ہر موقع پر تحفے ، تحائف بھی دیئے ۔ رنبیر کی سالگرہ کے موقع پرسنجے دت نے انہیں ان کی پسندیدہ بائیک ’ ہارلے دیویڈ سن ‘ گفٹ کی جو ان کے لیے بہت بڑا پرائز تھا جسے دیکھ کر وہ انتہائی خوش ہوئے کیونکہ ان کے والد نے کبھی انہیں اس طرح کا گفٹ نہیں دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: آریان  اور اننیا پانڈے کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ لیک۔۔اہم بات سے پردہ ہٹ گیا