سعودیہ سے حاجیوں کی واپسی کا آپریشن، پاکستانی حکام نے کیک کاٹ کر آغاز کیا

May 31, 2026 | 19:34:PM
 سعودیہ سے حاجیوں کی واپسی کا آپریشن، پاکستانی حکام نے کیک کاٹ کر آغاز کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سعودی عرب سے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے  حجاج کی وطن واپسی کا آغاز ہو گیا۔ 

حج سے واپس آنے والے حجاج  نے حج انتظامات پر  اطمینان کا اظہار کیا اور  بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومتِ پاکستان اور پاکستان حج مشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

پہلی پرواز پی کے 964  آج رات 10:20 بجے جدہ سے سیالکوٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔ 

یکم جون کو 21 حج فلائٹس سے حاجیوں کی وطن واپسی ہو گی۔ 

اسلام آباد کے لیے 5 پروازیں، 4 کراچی اور لاہور کے لیے 4، 4 پروازیں روانہ ہوں گی۔

ملتان کے لیے  2، سیالکوٹ اور فیصل آباد کیلئے 2، 2 جبکہ کوئٹہ کے لیے 1 پرواز روانہ ہو گی۔ 

پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کے پہلے دو روز میں 56 سو 28 حجاج کو وطن واپس بھیجا جائے گا

سرکاری فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر سیال اور ایئر بلیو حصہ لیں گی۔

قریبا ایک لاکھ 19 ہزار حجاج پر مشتمل پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں، ہمیں دھمکیوں کے سامنے نہ جھکنے کا درس ملا ہے:ایرانی سپیکر 

اسلام آباد مین وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ آج  وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کو الوداع کیا۔ 

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر، پاکستان حج مشن کے دیگر حکام نے حجاج کرام کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

 حج کے بعد واپسی کے  فلائٹ آپریشن کا آغاز، کیک کاٹ کیا گیا۔

یہ بھی پرھیئے:     امریکہ کا جنگ بند کرنے کے معاہدہ کی طرف زیادہ واضح قدم؛ افواہیں کیا ہیں اور حقائق کیا ہیں؟