حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم

May 31, 2026 | 14:29:PM
حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر لب کشائی کی ہے۔

 وسیم اکرم نے اس سال قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور ٹی وی پریزنٹر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، اس حوالے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فخر عالم کی جانب سے حج اور عید کی مبارک باد دی گئی اور سوئنگ کے سلطان سے ذیابیطس کے مریض ہونے کی حیثیت سے مشکلات پیش آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی لیگ سپنر اسامہ میر کی کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس، ووسٹر شائر کو جتوا دیا

 جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنی جمی (freez) ہوئی انسولین  ساتھ لے کر آیا تھاجو 24 گھنٹے تک چل جاتی ہے۔

 میرے خیال میں حج مشکل نہیں تھا، کیو نکہ آپ عبادت کیلئے آتے ہیں، کسی بھی مسلمان کیلئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے سیلفیوں نے زیادہ تھکا دیا تھا، میں معافی چاہتا ہوں، مجھے محبت ہے۔

 منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تھا تو 7 لوگ تصاویر لینے کیلئے کھڑے تھے، حج کا ایک بہترین تجربہ رہا اور میں نے سب کیلئے دعا کی۔