جانے سے پہلے آخری بوسہ: بیٹے نے سلطان راہی سے آخری ملاقات کی تفصیل بتا دی
فن کے سلطان نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار حیدر سلطان نے والد"فن کے سلطان" سلطان راہی سے آخری ملاقات کے یادگار لمحات کا احوال بتا دیا۔
حیدر سلطان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگوکے دوران اپنے والد لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے ساتھ آخری ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔
حیدرسلطان نے اس موقع پربتایا کہ اُن کے والد اسلام آباد ویزہ کے معاملات کے لیے روانہ ہو رہے تھے، جب والد کی گاڑی نکل رہی تھی تومیں نے انہیں الوداع کہا، لیکن کچھ بے چینی محسوس کرتے ہوئے میں گاڑی کی طرف دوبارہ بڑھا اور والد کو گال پر بوسہ دیا اور پوچھا کہ وہ ساتھ چلیں؟ جس پر سلطان راہی نے انکار کیا اور اکیلے روانہ ہو گئے۔
حیدرسلطان نے بتایا کہ اُسی دن ان کے والد کو گولی مار دی گئی،اُس وقت حیدرسلطان صرف 18 برس کے تھے۔
حیدرسلطان نے اپنے والد کی عاجزی کا بھی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سلطان راہی ہر کسی کو پہلے سلام کرتے تھے،ایک موقع پر ایک صفائی کرنے والے نے اُن سے سلام نہ کرنے کا شکوہ کیا، جس پر سلطان راہی گاڑی سے اترے، اُس شخص کو گلے لگایا اور سلام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیاردوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن پہلی محبت کے ہوتے ہوئے نہیں:ماہرہ خان
یاد رہے کہ سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیاتھا،وہ 1996 میں گوجرانوالہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔