پیاردوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن پہلی محبت کے ہوتے ہوئے نہیں:ماہرہ خان

May 31, 2025 | 12:07:PM
پیاردوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن پہلی محبت کے ہوتے ہوئے نہیں:ماہرہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پیار دوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔

ماہرہ خان عیدالاضحیٰ پر ریلیزہونےوالی فلم"لوگرو"میں ہمایوں سعیدکے بالمقابل مرکزی کرداراداکررہی ہیں،دونوں فنکارآج کل اپنی فلم کی بھرپورتشہیرکررہے ہیں،گذشتہ دنوں انہوں نے لندن میں بھی فلم کی پروموشن کی جہاں ماہرہ خان کے ساتھ ہراسانی کاواقعہ بھی پیش آیا۔

فلم “لوو گرو” کی پروموشن کے دوران معروف اداکار ہمایوں سعید اورماہرہ خان نے میڈیا سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی،اس دوران ایک ٹک ٹاکرنے سوال کیاکہ  دوبارہ محبت ہو سکتی ہے؟ توہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دوبارکیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہاکہ پیار دوبارہ بھی ہو سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ایک محبت کے ہوتے ہوئے دوسرا پیار نہیں ہوتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے "لَوگُرو" کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی

اس فلم میں ہمایوں سعید ایک دل پھینک عاشق کا کردارادا کر رہے ہیں جبکہ ماہرہ خان سنجیدہ اور باوقار کردار میں نظر آئیں گی۔

 “لوو گرو”عیدلاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔