موٹروے پر مسافر بس الٹ گئی. 3 افراد جاں بحق .15 زخمی

May 31, 2022 | 09:52:AM
موٹروے پر مسافر بس الٹ گئی. 3 افراد جاں بحق .15 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس الٹنے سے3 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 15زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی  میں سکھر ملتان موٹروے پوائنٹ 89  کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی ، لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل  کردیا گیاہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کا شکار مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی۔