عثمان مختار اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبریٰ خان کیساتھ جلوہ گر ہونگے

May 31, 2021 | 17:07:PM
عثمان مختار اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں ماہرہ خان اور کبریٰ خان کیساتھ جلوہ گر ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف اداکار عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل” ہم کہاں کے سچے تھے“ میں ماہرہ خان اور کبری ٰ خان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب تینوں اداکار ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے، ڈرامہ عمیرہ احمد کے مشہور ناول پر مبنی ہوگا جبکہ پیار کے صدقے کے ہدایت کار فاروق رند اس کی ہدایات دیں گے، ہم کہاں کے سچے تھے سول فرائے فلمز اور ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ 
 واضح رہے کہ ماہرہ خان اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر پانچ سال کے بعد اپنی واپسی کو یقینی بنارہی ہیں، عثمان مختار جو اس ڈرامے میں ان کے مد مقابل نظر آئیں گے اس سے قبل انہیں ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ثبات میں سال 2020 میں سارہ خان کے مد مقابل دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل6 کوایک بار پھر گرین سگنل مل گیا۔۔۔