نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر لڑا جائے۔ جہانگیر ترین کی ہدایت

May 31, 2021 | 11:46:AM
نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر لڑا جائے۔ جہانگیر ترین کی ہدایت
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین نے نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کردی۔

جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی سے قبل ترین گروپ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں عدالت میں پیشی سمیت نذیر چوہان کے خلاف مقدمے پر مشاورت کی گئی۔ہم خیال گروپ کے رہنماؤں میں ملک نعمان لنگڑیال، اسحاق خاقوانی، سلمان نعیم، اسلم بھروانہ، راجہ ریاض، امیر محمد خان اور چوہدری ذوار حسین شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا ،اب انصاف دیا جائے،جہانگیر ترین
 ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ کو سیاسی بیانات میں ہارڈ لائن لینے سے روک دیا ہے۔