ٹرمپ کے امن مذاکرات پر بالی ووڈ کے بومن ایرانی کی طنزیہ ویڈیو وائرل

Mar 31, 2026 | 10:56:AM
ٹرمپ کے امن مذاکرات پر بالی ووڈ کے بومن ایرانی کی طنزیہ ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ امن مذاکرات پر طنزیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران پیدا ہونے والے ایل پی جی بحران پر بھی تبصرہ کیا۔

ویڈیو میں بومن ایرانی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ بات وائرل ہو رہی ہے کہ مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانیوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور تین لوگوں کو بلایا گیا ہے جن میں اسمتری جی، ارونا ایرانی جی، اور میں بومن ایرانی شامل ہوں اور میں امن کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران میں مشہد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے سے مسافر طیارہ متاثر

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف ایک مسئلہ ہے میں واشنگٹن نہیں جاؤں گا،بہتر ہوگا کہ ٹرمپ صاحب اور ان کا وفد دادر پارسی کالونی آئیں، ہم انہیں مختلف کھانے پیش کریں گے، لیکن اگر وہ ایک بڑا گیس سلنڈر ساتھ لے آئیں تو ہماری زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔

بومن ایرانی نے حالیہ صورتحال پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔