مودی کے شائننگ انڈیا کے بلند و بانگ نعرے، زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس

Mar 31, 2026 | 09:48:AM
مودی کے شائننگ انڈیا کے بلند و بانگ نعرے، زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)مودی کے شائننگ انڈیا کے بلند و بانگ نعرے، زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس،بھارت کے زوال پذیر معاشی اشاریوں نے مودی کے نام نہاد ترقی کے دعووں کی قلعی کھول دی۔

عالمی خبررساں ادارہ رائٹرز نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے معاشی اشاریے تیزی سے زوال پذیر ہو رہے ہیں، جس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے دعوے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات اور عالمی تجارتی دباؤ کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ مارچ 2020 کے بعد بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے،پاک بھارت کشیدگی، امریکی تجارتی دباؤ اور ایرانی جنگ کے اثرات سے بھارتی بینکوں کے حصص میں 2.5 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے نے مزید بتایا کہ بھارت کا نجی شعبہ تین سال کی کمزور ترین شرح نمو کا شکار ہے، جبکہ ملک کی جی ڈی پی نمو 8.4 فیصد سے کم ہو کر 7.8 فیصد رہ گئی ہے، اس دوران آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.3 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر! بجلی فی یونٹ 1.64 روپے اضافے کا امکان

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی غیر مؤثر حکمت عملی اور دوغلی پالیسیاں بھارت کی معیشت کو توانائی، کرنسی اور ترسیلات زر کے بحران میں دھکیل رہی ہیں،اس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی کمزور ہو گیا ہے۔