یوم علیؓ کے موقع پر سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Mar 31, 2024 | 19:36:PM
یوم علیؓ کے موقع پر سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )یوم علیؓ کے موقع پر سندھ سرکار کی جانب سے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوموار  کو یوم علیؓ کی مناسبت سے سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکول و کالجز پر ہوگا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے کہاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2024میں اپریل وہ مہینہ ہے جب بالخصوص سندھ میں طلبہ اور بہت سے دفتری ملازمین 12 سے 13 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر نے گزشتہ 9 ماہ میں کتنا ٹیکس اکٹھا کیا؟جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے