غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فوج نے گولیاں برسادیں ،17 فلسطینی شہید ،30 زخمی

Mar 31, 2024 | 11:58:AM
 غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فوج نے گولیاں برسادیں ،17 فلسطینی شہید ،30 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

 میڈیا ذرائع کے  مطابق حملہ غزہ شہر کے کویتی چوک پر امداد کے انتظار میں موجود فلسطینیوں پر کیا گیا،اس کے علاوہ دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

علاوہ ازیں غزہ کے الشفا اسپتال کے گرد اسرائیلی فوج کا محاصرہ اور حملے دو ہفتے سے جاری ہیں،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ غزہ سے سرطان،بمباری کے زخمی،گردوں کے ڈائیلاسزکےمریضوں سمیت 9 ہزار مریضوں کو فوری ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے۔

ادھر عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں اقوام متحدہ مشن کی گاڑی کے قریب اسرائیلی شیلنگ کی مذمت کی ہے،اسرائیلی شیلنگ میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 3 اہلکار اور مقامی ترجمان زخمی ہوا تھا۔

انڈونیشیا:فوجی اسلحے سے بھرے گودام میں آتشزدگی،علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا