شائستہ لودھی نے معروف ادا کا ر کو ہاں کر دی۔۔تیا ریاں شروع

Mar 31, 2021 | 20:53:PM
شائستہ لودھی نے معروف ادا کا ر کو ہاں کر دی۔۔تیا ریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شائستہ لودھی کی طویل عرصے بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر جلد واپسی، معروف اداکار ،ہدایتکار ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری  کیلئے ہاں کر دی ،نیا ڈرامہ جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔جس کی تیا ریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شائستہ لودھی ڈرامے میں ہمایوں سعید کے کہنے کی وجہ سے کام کر رہی ہیں۔ ڈرامہ ‘پردیس ’ کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، شرمین علی، عفان وحید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل  میں ایک شادی شدہ خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ وہ ایک ایسی روایتی پاکستانی خاتون کا کردار ادا کریں گی جس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوتا ہے اور میاں بیوی کی ایک دوسرے سے دوری خاندان کی خوشیاں غارت کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب