ہالی ووڈ فلم "باربی" کی پنجاب میں نمائش سے متعلق سنسر بورڈ کا اجلاس طلب

Jul 31, 2023 | 21:39:PM
ہالی ووڈ فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب )ہالی ووڈ فلم "باربی" کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دی جائے یا نہیں؟ فلم سنسر بورڈ  نے کل اجلاس طلب کرلیا.

 نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ہالی ووڈ فلم "باربی" کی پنجاب میں نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینےسے متعلق  کل فلم سنسر بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں تمام ممبران فلم "باربی" کا دوبارہ جائزہ لیں گے, ریویو کے بعدپنجاب میں نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینےسے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:"ابھی بچی ہوں، فی الحال شادی نہیں کروں گی "،انمول بلوچ