ادلے کا بدلہ،لائیو شو میں امریکی گلوکارہ نے مداح کو مائیک دے مارا،ویڈیو وائرل

Jul 31, 2023 | 14:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ادلے کا بدلہ،لائیو شو میں امریکی ریپر کارڈی  بی پر مداح نے کولڈ ڈرنک پھینک دی جس پر گلوکارہ نے جواباً اس پر  مائیک دے مارا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور ریپر اور گلوکارہ کارڈی بی گزشتہ روز ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہی تھیں کہ اس دوران ایک خاتون مداح کی جانب سے ان پر کولڈ ڈرنک پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارڈی بی نے اورنج رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ اپنا مشہور گانا  'Bodak Yellow'گا رہی تھیں کہ اس دوران کنسرٹ میں موجود ایک خاتون مداح کی جانب سے ان پر  کولڈ ڈرنک پھینکی گئی جس پر گلوکارہ دنگ رہ گئیں۔

 ضرور پڑھیں:رومینٹک سین دیکھنے کیلئے بیٹے کو باہر بھیج دیا، کیا ڈرامہ ہے میں بڑا انکشاف
تاہم گلوکارہ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خاتون مداح کو پہچان کر اپنا بدلہ لیتے ہوئے اس پر مائیک دے مارا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کے مائیک پھینکتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون مداح کو گھیر لیا اور اسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کی جانب سے گلوکارہ کی حمایت کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی گلوکاروں پر کنسرٹ کے دوران چیزیں پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس پر وہ اسٹیج سے چلے جاتے ہیں یا کنسرٹ کو منسوخ کردیا جاتا ہے تاہم کارڈی بی جیسی موقع پر جوابی کارروائی پہلے کسی نے نہیں کی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)