بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ

Jan 31, 2026 | 18:52:PM
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا، وزیر داخلہ  نے دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع