محفوظ بسنت اور بلڈنگز سیفٹی اقدامات  کیلئے جوائنٹ ٹیمیں تشکیل 

Jan 31, 2026 | 11:57:AM
محفوظ بسنت اور بلڈنگز سیفٹی اقدامات  کیلئے جوائنٹ ٹیمیں تشکیل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان)محفوظ بسنت اور بلڈنگز سیفٹی اقدامات کےلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاورایکسیئنزبلڈنگز کی جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
پبلک سیفٹی اقدامات اور ایس او پیز کےتحت تمام اے سیز چیکنگ کے بعد سرٹیفکیٹ دیں گے۔
کمشنرلاہور ڈویژن مریم خان نے کہاہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز عمارات کے سیفٹی اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں،ایل ڈی اے اپنے ایریاز کی عمارتوں کوسیفٹی اقدامات کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔
کمشنرلاہور ڈویژن مریم خان کاکہناہے کہ محفوظ بسنت کیلئے لیسکو کی ٹیمیں ہر ایریا میں موجود ہوں اورلیسکو ٹیمیں بلاتعطل بجلی کی رسد کو یقینی بنائیں،پلان کے مطابق ٹیمیں فیلڈ میں موجود رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پر 30 کروڑخرچ ہوں گے

کمشنرلاہور ڈویژن مریم خان کامزیدکہناہے کہ ہر تحصیل میں بلڈنگز سیفٹی چیکنگ اور محفوظ بسنت اقدامات کا معیار یکساں ہے۔