نگران وزیراعظم سے مشیر ہوا بازی ایئر مارشل ر فرحت حسین کی ملاقات

Jan 31, 2024 | 18:11:PM
نگران وزیراعظم سے مشیر ہوا بازی ایئرمارشل ر فرحت حسین کی ملاقات
کیپشن: فوٹو وزیراعظم آفس میڈیا سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے ملاقات کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق مشیرِ ہوابازی نے وزیراعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر عامر بلال نے بھی بدھ کو ملاقات کی اور متعلقہ شعبے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

فوٹو وزیراعظم آفس میڈیا سیل