انڈر 19 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Jan 31, 2024 | 15:32:PM
 انڈر 19 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے سیمی فائن کیلئے کوالیفائی کر لیا، دونوں نے سپر سکس مرحلے میں پہلی کامیابی سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، دونوں نے سپر سکس مرحلے میں پہلی کامیابی سے یہ اعزاز حاصل کیا۔ 

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کا آئرلینڈ سے میچ ہوا  جہاں  قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 182 رنز کا ہدف دیا، جسے جونیئر شاہینوں نے 44 ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 2 وکٹوں کے بعد 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے احمد حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:   سونے کا ریٹ مزید کم،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

دوسری جانب بھارت نے اپنے حریف نیوزی لینڈ کو 217 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی۔ 131 رنز کی جارحانہ بلکہ فاتحانہ اننگز کھیلنے پر مشیر خان (مین آف دی میچ) بنے۔