سونے کا ریٹ مزید کم،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Jan 31, 2024 | 15:11:PM
سونے کا ریٹ مزید کم،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ،ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2035 ڈالر فی اونس ہے۔ 
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سونےکی فی تولہ قیمت 4500 روپے کم ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،اہم سیاسی شخصیت کے گھر پر بم حملہ ہو گیا