معاشی اعتبار سے یہ انتخابات اہم ہیں:شہباز شریف

Jan 31, 2024 | 15:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان متعدد پڑوسی ممالک سے بہتر تھا، جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے نہیں ہوئے، دیکھنا ہوگا کہ جن اہداف پر ملک حاصل کیا وہ پورے ہوگئے؟ ماضی پر رونے دھونے سےکچھ نہیں ملتا، ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، عوام کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں، جس قوم میں شکست نہ ماننے کا عزم ہو اسے کوئی نہیں ہراسکتا۔ ملک کو معاشی، دفاعی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، انتخابی عمل حتمی مراحل میں داخل ہوچکا، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے یہ اہم انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، اگر پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہوتا تو آج بدترین حالات ہوتے، ہمارے خاندان نے تمام مشکلات کو بہادری اور صبر سے برداشت کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کیلئے فراہم کریں گے۔پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔