لاہور میں نئے سال کا آغازلبرٹی چوک پر آتشبازی کے شاندار مظاہروں سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں نئے سال کا آغاز آتشبازی کے شاندار مظاہروں سے ہو گا۔ عوام کے لئے پنجاب حکومت نے خاص طور سے لبرٹی چوک پر آتش بازی کا اہتمام کیا ہے۔
پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر لبرٹی چوک پر رات بارہ بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مشیر ذیشان ملک نے بتایا کہ لبرٹی چوک پر آتش بازی کا آغاز ٹھیک بارہ بجے رات ہو گا۔
ذیشان ملک نے کہا 2024 کی طرح وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں 2026 بھی عوامی منصوبوں کا سال ہوگا ۔ نئے سال میں بھی عوامی فلاح وبہبود ہی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہوگی ۔
ذیشان ملک نے کہا، اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں۔