آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر،ایڈیشنل آئی جی قائم مقام تعینات

Dec 31, 2025 | 18:52:PM
آئی جی سندھ غلام نبی میمن مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر،ایڈیشنل آئی جی قائم مقام تعینات
کیپشن: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک )آئی جی سندھ غلام نبی میمن اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر آج ریٹائر ہو گئے، تاہم روایت کے برخلاف ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جا سکا، آئی جی کی ریٹائرمنٹ کے روز چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو قائم مقام آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔

روایت کے مطابق آئی جی پولیس کی ریٹائرمنٹ یا تبادلے کے موقع پر صوبائی حکومت سے تحریری مشاورت کے بعد نئے آئی جی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، تاہم اس بار یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا اور سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے جاوید عالم اوڈھو کو مستقل آئی جی سندھ کی تقرری تک اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق جاوید عالم اوڈھو کے مستقل آئی جی سندھ تعیناتی کا بھی قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال نو کے پہلے روز پٹرول کی قیمت وہی ہونے کاامکان جو 2025کےپہلےدن تھی